Sangeet

شاستریہ سنگیت کے اساطیری کردار

یہ امر بہت دلچسپ ہے کہ شاستریہ سنگیت پر اسطور کی ایک ایسی دھند چھائی ہوئی ہے جو اسے نہ صرف پراسرار بنادیتی ہے بلکہ اس میں داستانوی رنگ بھر کر اسے مزید جاذبِ توجہ بنادیتی ہے۔ چنانچہ راگ سے راگنی کا ملن اور اس ملن کے نتیجہ میں پتروں کا پیدا ہونا اور پھر ان پتروں کا ملن بھارجاؤں سے ہوکر دھنوں کا پیدا ہونا ایک ایسا عمل ہے جس سے ہندوستانی تہذیب میں انسانی معاشرے کا زندگی اور فن کے ہر شعبے میں اثر انداز ہونے کا پتہ چلتا ہے۔ اسی اسطور کی وجہ سے شاستریہ سنگیت ایک ایسے نظام میں ڈھل گیاہے جہاں سر سے لے کر سرگم اور سرگم سے لے کر راگ تک ایک ایسا عمل دکھائی دیتا ہے جس میں علمِ ریاضی کی طرح ٹھوس نظریات بھی ملتے ہیں اور قصّہ کہانیوں کی طرح دل کو لبھانے والے عناصر بھی۔ آج اس تحریر میں ہم شاستریہ سنگیت کےایسے کچھ اساطیری کرداروں کے بارے میں بات کریں گے۔


پتر: پتروں کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ راگ راگنی کے آٹھ بیٹے ہیں۔
آنند: یہ راگ ہنڈول کے آٹھ پتروں میں سے ایک ہے۔
بڑ ہنس: یہ راگ مالکوس کے آٹھ پتروں میں سے ایک ہے۔
بلینہ: یہ راگ بھیروں کے آٹھ پتروں میں سے ایک ہے۔
بھبھاس: یہ راگ ہنڈول کے آٹھ پتروں میں سے ایک ہے۔
پنچم: راگ بھیروں کے آٹھ پتروں میں سے ایک۔
بھنور: یہ راگ مالکوس کے آٹھ پتروں میں سے ایک ہے۔
پردھن: یہ راگ ہنڈول کے آٹھ پتروں میں سے ایک ہے۔
پوریا: یہ راگ بھیروں کے آٹھ پتروں میں سے ایک ہے۔
جلندھر: یہ راگ میگھ کے آٹھ پتروں میں سے ایک ہے۔
چنپک: یہ راگ دیپک کے آٹھ پتروں میں سے ایک ہے۔
چندربھنپ: یہ راگ ہنڈول کے آٹھ پتروں میں سے ایک ہے۔
چندرک: یہ راگ مالکوس کے آٹھ پتروں میں سے ایک ہے۔
رام: یہ راگ دیپک کے آٹھ پتروں میں سے ایک ہے۔
سارنگ: یہ راگ میگھ کے آٹھ پتروں میں سے ایک ہے۔
سندھو: یہ راگ سری کے آٹھ پتروں میں سے ایک ہے۔
سوبھا: یہ راگ ہنڈول کے آٹھ پتروں میں سے ایک ہے۔
سوہو: یہ راگ بھیروں کے آٹھ پتروں میں سے ایک ہے۔
شنگرا بہاگڑا: یہ راگ سری کے آٹھ پتروں میں سے ایک ہے۔
شنکرا بھرن: یہ راگ میگھ کے آٹھ پتروں میں سے ایک ہے۔
شہانہ: یہ راگ میگھ کے آٹھ پتروں میں سے ایک ہے۔
کلنگ: راگ دیپک کے آٹھ پتروں میں سے ایک۔
کلیان: راگ میگھ کے آٹھ پتروں میں ایک۔
کمل: راگ دیپک کے آٹھ پتروں میں سے ایک۔
کنبھ: راگ دیپک کے آٹھ پتروں میں سے ایک۔
کنتل: راگ دیپک کے آٹھ پتروں میں سے ایک۔
کھوکھر: راگ مالکوس کے آٹھ پتروں میں سے ایک۔
گجدھر: راگ میگھ کے آٹھ پتروں میں سے ایکَ
گندھار: راگ میگھ کے آٹھ پتروں میں سے ایک۔
گن ساگر: راگ سری کے آٹھ پتروں میں سے ایک۔
گورا: راگ ہنڈول کے آٹھ پتروں میں سے ایک۔
گونڈ: راگ سری کے آٹھ پتروں میں سے ایک۔
گھنبیر: راگ سری کے آٹھ پتروں میں سے ایک۔
لہل: راگ دیپک کے آٹھ پتروں میں سے ایک۔
مارو: راگ مالکوس کے آٹھ پتروں میں سے ایک۔
مالو: راگ سری کے آٹھ پتروں میں سے ایک۔
مدہ: راگ بھیروں کے آٹھ پتروں میں سے ایک۔
منگل: راگ ہندول کے آٹھ پتروں میں سے ایک۔
میواڈ: راگ مالکوس کے آٹھ پتروں میں سے ایک۔
نبود: راگ ہنڈول کے آٹھ پتروں میں سے ایک۔
نٹ نارائن: راگ میگھ کے آٹھ پتروں میں سے ایک۔
نند: راگ مالکوس کے آٹھ پتروں میں سے ایک۔
ہرک: راگ بھیروں کے آٹھ پتروں میں سے ایک۔
ہمال: راگ دیپک کے آٹھ پتروں میں سے ایک۔

:بھارجائیں

جیسا کہ پہلے ہی عرض کیا جاچکا ہے کہ شاستریہ سنگیت کے نظام میں راگ راگنیوں سے آپس میں رشتہ ایک خاندان کا تصور پیش کرتا ہے اور اس خاندان میں راگ سے راگنی کے ملن کے نتیجہ میں پتر یعنی ان کے بیٹے پیدا ہوتے ہیں اور ان بیٹوں کی شادی جن سے ہوجاتی ہے انہیں بھارجائیں کہتے ہیں۔ اس تحریر میں ہم کچھ  بھارجاؤں کے بارے میں وضاحت کریں گے۔ جس طرح ہر راگ کے آٹھ پتر ہیں اسی طرح ان کی آٹھ بھارجائیں ہیں۔

اندھاری: یہ راگ بھیروں کی آٹھ بھارجاؤں میں ایک ۔
اہیری: یہ راگ دیپک کی آٹھ بھارجاؤں میں ایک ہے۔
ایمن: راگ دیپک کی آٹھ بھارجاؤں میں ایک۔
بجنا: راگ سری کی آٹھ بھارجاؤں میں ایک۔
بلاولی: راگ بھیروں کی آٹھ بھارجاؤں میں ایک۔
بہاری: راگ میگھ کی آٹھ بھارجاؤں میں ایک۔
بھل گوجری: راگ بھیروں کی آٹھ بھارجاؤں میں ایک۔
بھوپالی: راگ دیپک کی آٹھ بھارجاؤں میں ایک۔
بھیم پلاسی: راگ مالکوس کی آٹھ بھارجاؤں میں ایک۔
پاراوتی: راگ ہنڈول کی آٹھ بھارجاؤں میں ایک۔
پرچ: راگ میگھ کی آٹھ بھارجاؤں میں ایک۔
پوربی: راگ ہنڈول کی آٹھ بھارجاؤں میں ایک۔
ترون: راگ ہنڈول کی آٹھ بھارجاؤں میں ایک۔
جے جے ونتی: راگ دیپک کی آٹھ بھارجاؤں میں ایک۔
چیت سری: راگ مالکوس کی آٹھ بھارجاؤں میں ایک۔
چیتی: راگ ہنڈول کی آٹھ بھارجاؤں میں ایک۔
درگا: راگ مالکوس کی آٹھ بھارجاؤں میں ایک۔
دھنا سری: راگ مالکوں کی آٹھ بھارجاؤں میں ایک۔
دھیانجی: راگ سری کی آٹھ بھارجاؤں میں ایک۔
دیوگری: راگ ہنڈول کی آٹھ بھارجاؤں میں ایک۔
سدا ستی: راگ ستی کی آٹھ بھارجاؤں میں ایک۔
سرستی: راگ ہنڈول کی آٹھ بھارجاؤں میں ایک۔
سسریکھا: راگ سری کی آٹھ بھارجاؤں میں ایک۔
سگھرائی: راگ مالکوس کی آٹھ بھارجاؤں میں ایک۔
سورٹھ: راگ بھیروں کی آٹھ بھارجاؤں میں ایک۔
سوہا: راگ بھیروں کی آٹھ بھارجاؤں میں ایک۔
سوہنی: راگ سری کی آٹھ بھارجاؤں میں ایک۔
شدھ نٹ: راگ میگھ کی آٹھ بھارجاؤں میں ایک۔
کدم نٹ: راگ میگھ کی آٹھ بھارجاؤں میں ایک۔
کنبھاری: راگ بھیروں کی آٹھ بھارجاؤں میں ایک۔
کنہڑ نٹ: راگ میگھ کی آٹھ بھارجاؤں میں ایک۔
کھیم: راگ سری کی آٹھ بھارجاؤں میں ایک۔
کیروی: راگ ہنڈول کی آٹھ بھارجاؤں میں ایک۔
گاؤدی: راگ میگھ کی آٹھ بھارجاؤں میں ایک۔
گندھاری: راگ مالکوس کی آٹھ بھارجاؤں میں ایک۔
لیلاوتی: راگ ہنڈول کی آٹھ بھارجاؤں میں ایک۔
مالسری: راگ مالکوس کی آٹھ بھارجاؤں میں ایک۔
مالگوجری: راگ دیپک کی آٹھ بھارجاؤں میں ایک۔
مانجھ: راگ میگھ کی آٹھ بھارجاؤں میں ایک۔
منگل گوجری: راگ دیپک کی آٹھ بھارجاؤں میں ایک۔
منوہرا: راگ دیپک کی آٹھ بھارجاؤں میں ایک۔
نٹ منجری: راگ میگھ کی آٹھ بھارجاؤں میں ایک۔
ہمیر: راگ دیپک کی آٹھ بھارجاؤں میں ایک۔

:دھنیں

راگ راگنی اور بھارجاؤں کے علاوہ۔ راگ اور راگنیوں کے نواسے اور پوتیاں۔


راگ آسا ایک دھن ہے۔ یہ بلاول ٹھاٹھ کا راگ ہے۔


الیّہ راگ بھی ایک دھن ہے۔


راگ بروا بھی ایک دھن ہے۔ اس کا ٹھاٹھ کافی ہے۔


راگ پیلو بھی ایک دھن ہے۔ یہ کافی ٹھاٹھ کا سنکیرن راگ ہے۔ اس میں دو تین ٹھاٹھ ملتے ہیں۔


تلک کامود: ایک دھن۔ یہ کامود اور کھٹ سے مرکب راگنی ہے۔
تلنگ: ایک دھن۔ کھماچ ٹھاٹھ کا راگ۔
جوگیا: ایک دھن۔ یہ بھیرویں ٹھاٹھ کا راگ ہے۔
چھایا: یہ بھی اک دھن ہے۔
دھول سری: ایک دھن۔
دیس: ایک دھن۔ کھماچ ٹھاٹھ کا راگ۔
زیلف: ایک دھن۔ بھیروں ٹھاٹھ کا راگ۔
سر پردہ: ایک دھن۔ بلاول ٹھاٹھ کا راگ۔
کالنگڑا: بھیروں ٹھاٹھ کا راگ۔ یہ بھی ایک دھن ہے۔
کھماچ: کھماچ ٹھاٹھ کا راگ۔ ایک دھن۔
گارا: ایک دھن۔ کھماچ ٹھاٹھ کا راگ۔
لچھا ساکھ: ایک دھن۔ بلاول ٹھاٹھ کا راگ۔
ملتانی: ٹوڈی ٹھاٹھ کا راگ۔
سیام: ایک دھن۔