ریختہ کتب خزانہ اور تلاش نغمہ

یہ کسی بیگم ایچ اے نغمہ کی منظوم، درد ناک آپ بیتی تھی۔ اس کتاب میں شامل کچھ نظموں نے مجھے کچھ الجھن میں ڈال دیا اور میں مارے تجسس کے کانپور، لکھنؤ اور ڈھاکا تک پہنچ گئی۔ جی نہیں! مجھے کہیں جانے کی ضرورت نہیں پڑی ریختہ پر موجود کتابو ں میں اس الجھن کا سرا ڈھونڈ رہی ہوں، سفر جاری ہے۔ ذرا رکئے پہلے ایک نظر ’فریاد نغمہ‘ کے سر ورق پر ڈالتے چلیں۔